پاکستان
Time 02 جولائی ، 2022

مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے ساحل پر فلیمینگوز کی ویڈیو شیئر کردی

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے ساحلی علاقے میں نظر آنے والے فلیمینگوز  پرندوں کے ایک گروہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں کراچی کے ساحل پر فلیمینگوز  کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلیمینگوز کراچی میں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے  لکھا کہ کلفٹن اربن فاریسٹ سمیت شہر کے مختلف حصوں میں شجرکاری کی گئی ہے اور اس کی بدولت ہم اپنے ایکو سسٹم کی بحالی کی طرف قدم بڑھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :