دنیا
Time 03 جولائی ، 2022

امریکی ائیرپورٹس پر مسافروں کا رش، عملےکی کمی کے باعث 600 سے زائد پروازیں منسوخ

یوم آزادی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد امریکی ہوائی اڈوں پر مسافروں کا رش لگ گیا:/فائل فوٹو
یوم آزادی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد امریکی ہوائی اڈوں پر مسافروں کا رش لگ گیا:/فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا میں یوم آزادی کی مناسبت سے طویل تعطیلات کے موقع پر ائیرپورٹس پر رش لگ گیا، عملے کی کمی کے باعث  6 سو سے زائد پروازیں منسوخ جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکا شکار ہوئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 4 جولائی کو امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تعطیلات کے موقع پر ملک بھرکے ائیر پورٹس پرمسافروں کا رش لگ گیا۔

 ائیرپورٹ عملے کی کمی کےباعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکاشکار ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز میں نرمی کی وجہ سے ائیر پورٹس پر مسافروں کارش بڑھ گیا ہے جب کہ کورونا وائرس کی ابتدا میں ائیرلائن انڈسٹری تباہ ہونے سے ائیرلائنزکو عملےکی کمی کاسامنا ہے۔

مزید خبریں :