کیا اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے؟

اے سی کو نہ چلا کر آپ پیٹرول کی بچت کرسکتے ہیں / فائل فوٹو
اے سی کو نہ چلا کر آپ پیٹرول کی بچت کرسکتے ہیں / فائل فوٹو

پیٹرول کی قیمت کافی عرصے سے بہت زیادہ ہے ، جس کے باعث لوگوں کی جانب سے اس کی بچت کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

مگر کیا گاڑی کے ائیر کنڈیشنر کو چلانے سے گریز کرکے پیٹرول بچانے میں مدد ملتی ہے؟

اس سوال کے جواب سے پہلے یہ مان لیں کہ ابھی وہ دن بہت دور ہے جب تمام گاڑیاں الیکٹرک پر کام کریں گی تو پیٹرول کی ضرورت تو آنے والے برسوں میں رہے گی۔

یہی وجہ ہےکہ پیٹرول مائلیج میں بہتری لانے کا کوئی بھی طریقہ اچھا لگتا ہے مگر کیا واقعی گرم موسم میں گاڑی کے اے سی کو نہ چلا کر آپ پیٹرول کی بچت کرسکتے ہیں؟

تو اس کا جواب اتنا سادہ نہیں، یعنی بظاہر بچت ہوتی ہے مگر گہرائی میں جائیں تو احساس ہوگا کہ یہ بچت اتنی زیادہ نہیں جو نمایاں فرق کا باعث بن جائے۔

کیا گاڑی کا اے سی پیٹرول استعمال کرتا ہے؟

اس کا مختصر جواب ہے ہاں، مگر بہت زیادہ نہیں۔

امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کے مطابق اے سی سسٹم جب کام کررہا ہوتا ہے تو اس سے انجن پر معمولی دباؤ بڑھ جاتا ہے، جس سے پیٹرول کا استعمال بھی تھوڑا سا بڑھ جاتا ہے، مگر یہ فرق اتنا کم ہوتا ہے کہ بیشتر افراد شناخت نہیں کرسکتے۔

تو کیا اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے؟

جیسا اوپر بتایا گیا تھا کہ اس سوال کا جواب سادہ نہیں کافی پیچیدہ ہے، کیونکہ اس کے لیے آپ کو اپنی گاڑی کی خصوصیات اور اے سی کمپریسر کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عموماً اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے پیٹرول کی معمولی بچت ہوتی ہے۔

مگر گرمی سے بے حال ڈرائیور کی ڈرائیونگ بھی خراب ہوتی ہے جبکہ اے سی چلانےکے دوران کھڑکیاں بند کرنے سے گاڑی زیادہ ایرو ڈائنامک ہوجاتی ہے جس سے اس کے انجن کی افادیت بڑھتی ہے۔

مزید خبریں :