پاکستان
Time 04 جولائی ، 2022

جنید صفدر نے اپنے جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی نشاندہی کردی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی/ فائل فوٹو

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ سے مداحوں کو خبردار کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے جب کہ  دوسری جانب جنید کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 82  ہزار  سے زائد فالوورز موجود ہیں۔

جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ کی پروفائل  پر ان کی نکاح  کی تصویر بھی  موجود ہے۔

مزید خبریں :