دنیا
Time 04 جولائی ، 2022

امریکی محکمہ خارجہ کا پی ٹی آئی کے ڈونلڈلُو سے مبینہ رابطے پر تبصرہ کرنے سے گریز

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امریکی محکمہ خارجہ  نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری  اوورسیز عبد اللہ ریار کے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو کے ساتھ مبینہ رابطےکے بارے میں بات  کرنے سے گریز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نجی سفارتی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کے شواہد سامنے آ چکے ہیں، پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والا امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوورسیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مبینہ طور پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ماضی بُھلائیں اور آگے بڑھیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ لُو وہی نائب امریکی وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :