دنیا
Time 04 جولائی ، 2022

شکاگو: یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

امریکی شہر شکاگو کے قریب 4 جولائی کی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران 6 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔

برطانوی نشریاتی بی بی سی کے مطابق شکاگو کے مضافات میں واقع ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ  میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تقریباً 24 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شکاگو کے میئر کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی سمیت دیگر ایجنسیاں مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں،صورتحال اب بھی کشیدہ ہے،لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق کسی مشتبہ شخص کو ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک رائفل قبضے میں لی  گئی ہے۔

مزید خبریں :