پاکستان
Time 19 جولائی ، 2022

ٹوئٹر صارف کی جانب سے طبیعت پوچھنے پر مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز نے اپنے لیے دعا کرنے والے صارف کا شکریہ بھی ادا کیا/ فائل فوٹو
مریم نواز نے اپنے لیے دعا کرنے والے صارف کا شکریہ بھی ادا کیا/ فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر اپنی طبیعت سے آگاہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر رضا بٹ نامی صارف نے مریم نواز سے پوچھا کہ اب آپ کی طبعیت کیسی ہے؟

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کورونا کا شکار مریم نواز نے لکھا کہ مجھے ابھی بھی بخار اور گلے میں درد ہے، انشااللہ میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔

مریم نواز نے اپنے لیے دعا کرنے والے صارف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی مہم چلارہی تھیں جس کےبعد ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

مزید خبریں :