دنیا
Time 20 جولائی ، 2022

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 40 برس میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی / / اے ایف پی فوٹو
برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 40 برس میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی / / اے ایف پی فوٹو

پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث برطانیہ میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برطانوی محکمہ شماریات کے مطابق جون 2022 میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد تک پہنچ گئی جو 40 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

برطانیہ میں مئی کے دوران مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی جو مارچ 1982 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔

بینک آف انگلینڈ کے مطابق برطانیہ میں مسلسل 9 ماہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور توقع ہے کہ یہ شرح موسم خزاں تک 11 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

ماہرین کو توقع ہے کہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے اگست میں بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 0.25 یا 0.5 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

جون میں بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود کو ایک فیصد سے بڑھا کر 1.25 فیصد کردیا گیا تھا جو 13 سال میں سب سے بلند سطح ہے۔

مزید خبریں :