پاکستان
Time 23 جولائی ، 2022

ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے


پچھلے 24 گھنٹوں میں قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 23 ہزار 423 ٹیسٹ کیے گئے:قومی ادارہ صحت/فائل فوٹو
پچھلے 24 گھنٹوں میں قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 23 ہزار 423 ٹیسٹ کیے گئے:قومی ادارہ صحت/فائل فوٹو

پچھلے چند دنوں سے ملک میں کورونا کی شرح 3 فیصد تک برقرار ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے  مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا  کی تشخیص کے لیے 23 ہزار  423 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 693 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ عالمی وبا میں مبتلا 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :