پاکستان
Time 24 جولائی ، 2022

پاکستان میں کورونا سے مزید 3 اموات، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب

پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 19 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے:این آئی ایچ/فائل فوٹو
پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 19 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے:این آئی ایچ/فائل فوٹو 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب رہی جب کہ عالمی وبا سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار  402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 532 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز  کی تشخیص ہوئی۔ 

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.74 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ 179 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :