پاکستان
Time 25 جولائی ، 2022

شہباز شریف کورونا میں مبتلا امریکی صدر کی جلد صحتیابی کے خواہشمند

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

 وزیر اعظم شہباز شریف نے  کورونا میں مبتلا امریکی صدر جو بائیڈن کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ' میری خواہش ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وبا سے جلد صحت یاب ہوجائیں'۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل 79 سالہ امریکی صدر بائیڈن کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا میں مبتلا امریکی صدر کے معالج ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

 ڈاکٹر کیون کا بتانا ہے کہ جوبائیڈن کی کورونا علامات میں بھی اب افاقہ ہے جبکہ ان کے پھیپھڑے صاف اور آکسیجن معمول کے مطابق ہے۔امریکی صدر ممکنہ طور پر کورونا کے بی اے 5 ویرینٹ کا شکار ہوئے۔


مزید خبریں :