دنیا
Time 26 جولائی ، 2022

کانگریس رہنما راہول گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

مودی کے دور حکومت میں بھارت ایک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے: راہول گاندھی/ فوٹو: ہندستان ٹائمز
مودی کے دور حکومت میں بھارت ایک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے: راہول گاندھی/ فوٹو: ہندستان ٹائمز

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو دلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

نئی دلی میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کی تحقیقاتی ادارے میں پیشی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔

نئی دلی میں احتجاجی دھرنا دینے والے راہول گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر 50 ارکان پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت ایک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے۔

خیال رہے کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرپشن کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :