پاکستان
Time 27 جولائی ، 2022

پاکستان میں کورونا سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہارگئے

اب بھی 191مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے: قومی ادارہ برائے صحت
 اب بھی 191مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے: قومی ادارہ برائے صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے زائد  ریکارڈ کی گئی جبکہ 4 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16ہزار 704کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے620 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کورونا میں مبتلا4 مریض انتقال کرگئے جب کہ اب بھی 191مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح2  فیصد سے زائد تھی۔

مزید خبریں :