پاکستان
Time 27 جولائی ، 2022

پاکستان نے سی پیک سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کردیا

بھارت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس پر گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ__فوٹو فائل
بھارت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس پر گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ__فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی بیان سی پیک کو سیاسی بنانے کی مذموم کوشش ہے، سی پیک میں چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد کی۔

ترجمان نے کہا کہ سی پیک خطے کے لیے استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا محور ہے، بھارت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس پر گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید خبریں :