پاکستان
Time 28 جولائی ، 2022

کراچی میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے زائد ریکارڈ

سندھ میں مجموعی طور پرکورونا کے 7360 ٹیسٹ کیے گئے اور 254 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ صوبے بھر میں شرح 3.45فیصد رہی/ فائل فوٹو
سندھ میں مجموعی طور پرکورونا کے 7360 ٹیسٹ کیے گئے اور 254 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ صوبے بھر میں شرح 3.45فیصد رہی/ فائل فوٹو

کراچی میں کورونا وائرس کی شرح  میں کمی برقرار ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6 ہزار 131 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 196 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح مثبت کیسز کی شرح 3.20 فیصد رہی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں 228 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 1.75 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ سندھ میں مجموعی طور پرکورونا کے 7360 ٹیسٹ کیے گئے اور 254 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ صوبے بھر میں شرح3.45فیصد رہی۔

مزید خبریں :