پاکستان
Time 29 جولائی ، 2022

48 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے: چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے: چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل

لاہور: 48 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز  ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ آج بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی فی کلو قیمت 250 روپے ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 2950 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر 11350 روپے میں فروخت ہو گا۔

مزید خبریں :