'پچھلے جنم میں بادشاہ تھا اور بیوی قتل کرنا چاہتی تھی'

پنڈت نے مجھ سے کہا کہ جب مجھے سازش کا پتا چلا تو میں نے بیوی اور وزیر کو مار ڈالا: سنجے دت کا پرانا انٹرویو__فوٹو: فائل
پنڈت نے مجھ سے کہا کہ جب مجھے سازش کا پتا چلا تو میں نے بیوی اور وزیر کو مار ڈالا: سنجے دت کا پرانا انٹرویو__فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سنجے دت سے متعلق ایک پنڈت نے دعویٰ کیا کہ وہ پچھلے جنم میں ایک بادشاہ تھے جنہیں ان کی اہلیہ جان سے مارنا چاہتی تھی۔

سنجے دت نے یہ انکشاف 2005 میں ’کافی ود کرن‘ کے پہلے سیزن میں سشمتا سین کے ساتھ بطور مہمان شرکت کے دوران کیا تھا۔

دوران انٹرویو سنجے دت نے بتایا کہ ایک پنڈت نے میرے زندگی کے رازوں اور پچھلے جنم سے متعلق مجھے بتایا جسے سن کر میری حیرانی کی انتہا نہ رہی۔

سنجے دت نے بتایا تھا کہ پنڈت نے مجھ سے کہا کہ میں پچھلے جنم میں بادشاہ تھا، میری بیوی کا ایک وزیر کے ساتھ افیئر تھا اور  اُس نے میری موت کی سازش کی'۔

اداکار نے واقعے کی تفصیل بتائی اور کہا میرا ایک دوست کرناٹک کے شہر گنگاوتی میں رہتا ہے جس نے مجھے چنئی کے قریب شیونری مندر سے متعلق بتایا کہ وہاں ایک چھوٹا سا گاؤں ہے، جہاں آپ اپنے انگوٹھے کا نشان دیتے ہیں تاکہ آپ کی جنم کنڈلی نکالی جائے۔

سنجے دت نے بتایا کہ پتے پر درج جنم کنڈلی پڑھنے پر پنڈت نے دعویٰ کیا کہ تمہارے والد کا نام بلراج دت ہے، جس پر میں نے نا کہا اور بتایا کہ وہ سنیل دت ہیں اور  پنڈت کے دعوؤں کی تردید کی لیکن وہ اپنی بات پر ڈٹا رہا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ پنڈت نے مجھ سے میری پچھلی زندگی سے متعلق باتیں کیں اور بتایا کہ وہ اشوک فیملی کا ایک بادشاہ تھا اور میری بیوی کا وزیر سے افیئر تھا، انہوں نے کہا کہ بیوی نے میری موت کی ساز ش تیار کی اور مجھے جنگ پر بھیج دیا لیکن میں وہاں بہت سے لوگوں کو مار کر زندہ واپس لوٹ آیا۔

سنجے دت نے بتایا کہ پنڈت نے مجھ سے کہا کہ جب مجھے سازش کا پتا چلا تو میں نے بیوی اور وزیر کو مار ڈالا۔

مزید خبریں :