کاروبار
30 جولائی ، 2022

بارشوں سے فصلوں کو نقصان، کراچی میں سبزی کی قیمتیں آسمان پر جاپہنچیں

کراچی کی مارکیٹوں میں ان دنوں پیاز کی قیمت 120 روپے کلو ہے اور دھنیے کی گٹھی 40 روپے کی ہوگئی ہے/ فائل فوٹو
کراچی کی مارکیٹوں میں ان دنوں پیاز کی قیمت 120 روپے کلو ہے اور دھنیے کی گٹھی 40 روپے کی ہوگئی ہے/ فائل فوٹو

ملک میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کے اثرات مہنگائی کی صورت میں بھی سامنے آرہے ہیں۔

ملک بھر میں جہاں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں وہیں بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور سبزی کی قمیتوں میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

کراچی کی  مارکیٹوں میں ان دنوں پیاز کی قیمت 120 روپے کلو ہے اور دھنیے کی گٹھی 40 روپے کی ہوگئی ہے۔

شہر میں لوکی 120 بیس روپے کلو، بند گوبھی 150 روپے کلو جب کہ ٹماٹر چند روز قبل 320 روپے کلو میں فروخت ہورہا تھا تاہم ٹماٹر کی قیمت کم ہوکر 100 سے 150 روپے کلو تک ہوگئی ہے۔

اسی طرح بینگن 120 روپے کلو اور آلو 50 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM