اداکاروں کے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے سے فلمیں ہٹ نہیں ہوتیں: کرینہ کپور

فوٹو: انسٹاگرام/کرینہ کپور
فوٹو: انسٹاگرام/کرینہ کپور

اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور  میں اسٹارڈم جیسی کوئی چیز نہیں رہی، اب فلم کا اسکرپٹ جتنا اچھا ہوگا فلم اتنی ہٹ ہوگی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ اسٹریمنگ سروسز اور کورونا وائرس کے بعد سے دنیا کافی بدل گئی ہے جس سے یہ فائدہ ہوا ہے کہ لوگ اب اسکرپٹس  پر توجہ رکھتے ہیں۔

کرینہ نے کہا 'آج کے دور میں اداکار  اپنی انگلیوں پر ہیں، انہیں کچھ نہیں پتہ کہ کس سمت جانا ہے، انہیں ضرورت ہے کہ وہ اچھے مواد پر فوکس کریں، اچھی چیزیں پڑھیں، اب وہ دور نہیں کہ اداکار مشہور ہے تو اس کی فلم بھی باکس آفس پر ہٹ ہوگی'۔

اداکارہ کے مطابق اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ کل کسی کی فلم 50 کروڑ کا بزنس کرے یا سوشل میڈیا پر کس کے 50 کروڑ فالوورز ہیں،  اب اسٹارڈم اور کامیابی بے معنی ہوگئی ہے۔

41 سالہ اداکارہ نے انٹرویو میں کہا 'اب بالی وڈ میں کسی کو خدا نہیں مانا جاتا، سب اداکار ہیں اور عوام اچھا مواد دیکھنا چاہتے ہیں، اداکاروں کے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے سے فلمیں ہٹ نہیں ہوتیں'۔

مزید خبریں :