کھیل
30 جولائی ، 2022

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی باکسر الیاس نے مخالف باکسر کو آؤٹ کلاس کردیا

ریفری نے 2 منٹ 55 سیکنڈز میں فائٹ روک کر الیاس کو فاتح قرار دیا— فوٹو: فائل
ریفری نے 2 منٹ 55 سیکنڈز میں فائٹ روک کر الیاس کو فاتح قرار دیا— فوٹو: فائل 

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے باکسر الیاس حسین نے کامیابی حاصل کرلی۔

الیاس نے فیدر ویٹ میں لیسوٹوکے باکسر موروکی موکھوٹو کو آؤٹ کلاس کردیا۔ ریفری نے 2 منٹ 55 سیکنڈز میں فائٹ روک کر الیاس کو فاتح قرار دیا۔

اسکواش

کامن ویلتھ گیمز  میں اسکواش کے مقابلوں میں پاکستان کے ناصر اقبال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ناصر کا مقابلہ ہم وطن طیب اسلم سے تھا تاہم وہ مقابلے سے ریٹائر ہوگئے۔

اسکواش میں ویمنز سنگلز میں آمنہ فیاض کو شکست ہوگئی۔ آمنہ فیاض کو ملائیشیا کی راشل آرنلڈ نے شکست دی۔

ملائیشین پلیئر کی جیت کا اسکور 3-11، 2-11 اور 5-11 رہا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM