پاکستان
Time 31 جولائی ، 2022

150 یونٹس سےکم بجلی بل والے دکاندار نئے ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، مفتاح اسماعیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ ایسے دکاندار جن کا بجلی کا بل ڈیڑھ سو یونٹ سےکم ہو وہ نئے ٹیکس سےمستثنیٰ ہوں گے۔

ٹوئٹر پر  ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے ٹیکس  قوانین پر چھوٹے تاجروں کو مطمئن کرنےکی ہدایت کی ہے، وزیراعظم  کی ہدایت پر یقینی بنائیں گے کہ نئے ٹیکس قانون سے چھوٹے تاجر پریشان نہ ہوں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 150 یونٹس سےکم بجلی بل والےکے دکانداروں کو  نئے ٹیکس سے استثنیٰ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایف بی آر کے ساتھ نان رجسٹرڈ دکانداروں کو 3000 روپے چارج کریں گے، ایسے دکانداروں کو نہ ٹیکس نوٹس جاری کریں گے نہ ایف بی آر افسران ان دکانوں کا دورہ کریں گے، 

وفاقی وزیرخزانہ کا مزیدکہنا تھا کہ ‏ٹیکس جمع کرانے سے متعلق فیصلہ حتمی ہوگا۔

مزید خبریں :