ویڈیو: احد رضا میر چٹ پٹے کھانے بنانے کچن جا پہنچے

اداکار احد رضا میر اداکاری کے میدان  میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب ذائقوں کی دنیا میں بھی کود پڑے ہیں۔

احد رضا میر  کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کچن میں دیسی کھانے بنا رہے ہیں لیکن اداکار نے اتنی محنت سے یہ مزیدار کھانا کس کے لیے بنایا؟

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق احد رضا میر نے یہ کھانا اپنی نئی سیریز ریزیڈینٹ ایول کی ٹیم کے لیے بنایا۔

ویڈیو میں احد رضا کے ساتھ کو اسٹارز کو بھی دیکھاجاسکتا ہے جو ان سے کھانےکے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔

اداکار نےبتایا کہ انہوں نے قیمہ اور چکن کڑاہی بنائی ہے جس میں ایک خاص جزو 'محبت' ڈالا ہے۔

مزید خبریں :