مرد اداکار میرے ساتھ کام نہیں کرتے: نینا گپتا

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 63 سالہ اداکارہ نے عمر سے متعلق کام میں مسائل پیش آنے کے بارے میں اظہارِ خیال کیا/ فائل فوٹو
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 63 سالہ اداکارہ نے عمر سے متعلق کام میں مسائل پیش آنے کے بارے میں اظہارِ خیال کیا/ فائل فوٹو

بھارتی  اداکارہ نینا گپتا نے شکوہ کیا ہے کہ مرد اداکار ان کے ساتھ کام کے خواہشمند نہیں ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 63 سالہ اداکارہ نے عمر سے متعلق کام میں مسائل پیش آنے کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔

نینا گپتا نے کہا '2 سے 3 پراجیکٹس ہیں جس میں، میں نے ڈائریکٹر سے پوچھا کہ میرے مد مقابل کون سا اداکار ہے جس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ آپ کسی کو تجویز کردیں، جواب میں میں نے کہا یہ دنیا کا مشکل ترین کام ہے کیونکہ میرے ساتھ کوئی کام نہیں کرنا چاہتا'۔

اداکارہ نے کہا 'کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ،زیادہ تر جوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جب کہ میں ان سب اداکاراؤں سے زیادہ جوان نظر آتی ہوں'۔

نینا گپتا کے مطابق 'ہمارا معاشرہ تبدیل نہیں ہوا، سب لوگ  پدرانہ معاشرے میں رہتے ہیں اور یہ ہمیشہ ایسے ہی رہے گا'۔

سینئر اداکارہ نے اداکار رام کپور کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامند ہوئے جس کی وجہ سے میں ان کی شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ نینا گپتا کے ہمراہ رام کپور نیٹ فلکس سیریز 'مسابا مسابا' کے دوسرے سیزن میں دکھائی دیے ہیں۔

مزید خبریں :