عمران خان اور تحریک انصاف کا مستقبل خطرے میں ہے: منظور وسان

عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتوں پر آگئے ہیں، وہ پھنس چکے اب اسے کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی: پی پی رہنما/ فائل فوٹو
عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتوں پر آگئے ہیں، وہ پھنس چکے اب اسے کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی: پی پی رہنما/ فائل فوٹو

کراچی: پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہےکہ فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد عمران خان اور  تحریک انصاف کا مستقبل خطرے میں ہے۔

ایک  بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتوں پر آگئے ہیں، وہ پھنس چکے اب اسے کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کو نہیں دے سکےگی، اس کے علاوہ عمران خان کو سیاست میں جو سہولیات میسر تھیں اب وہ بھی نہیں ملیں گی۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ فیصلے کے بعدعمران خان اور تحریک انصاف کا مستقبل خطرے میں ہے، کے پی اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔

مزید خبریں :