دنیا
Time 04 اگست ، 2022

ویڈیو: والدین بے خبر، بچی چلتی گاڑی سے سڑک پر گر گئی

چین میں ایک چلتی گاڑی سے بچی سڑک پر گر گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہی۔

سوشل میڈیا پر چین کے صوبے زی جیانگ کے شہر ننگ بو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر سگنل بند ہونے پر کچھ گاڑیاں رک جاتی ہیں، اسی دوران ایک گاڑی میں سوار بچی پچھلی دروازے کی کھڑکی سے سر باہر نکال کر کھڑی ہو جاتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی سگنل گرین ہوتا ہے تو گاڑی چل پڑتی ہے لیکن بچی اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سڑک پر سر کے بل گر جاتی ہے اور سڑک پر پاؤں مار کر رونے لگتی ہے تاہم خوش قسمتی سے پیچھے کوئی گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے بچی کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہتی ہے۔

واقعے سے بے خبر بچی کے والدین گاڑی آگے لے جاتے ہیں جبکہ پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی کا ڈرائیور رک کر بچی کو اٹھا کر اسے سینے سے لگا لیتا ہے اور سڑک کنارے لے جاتا ہے۔


مزید خبریں :