دنیا
Time 04 اگست ، 2022

جاپانی حدود میں چینی میزائل گرنے پر جاپان کا احتجاج

جاپانی وزارت دفاع کے مطابق چین کی جانب سے پانچ بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی صنعتی زون میں گرے ہیں — فوٹو: فائل
جاپانی وزارت دفاع کے مطابق چین کی جانب سے پانچ بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی صنعتی زون میں گرے ہیں — فوٹو: فائل

آبنائے تائیوان میں چینی افواج کی جانب سے جاری فوجی مشقوں کے دوران چینی میزائل جاپانی حدود میں گرنے پر جاپان کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

جاپان کا کہنا ہے کہ چین کے میزائل جاپان کی حدود میں گرے ہیں، سفارتی ذرائع سے چین کو اپنا احتجاج رکارڈ کرا دیا ہے۔

جاپانی وزارت دفاع کے مطابق چین کی جانب سے پانچ بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی صنعتی زون میں گرے ہیں۔

چین کی طرف سے میزائل آنے کا یہ پہلا واقعہ ہوا ہے، جاپان نے سفارتی ذرائع سے چین کو احتجاج رکارڈ کرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ چین نے  تائیوان کے اطراف فضائی اور بحری فوجی مشقیں شروع کی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :