بالی وڈ فلم 'ریڈی' کے اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

فوٹو:متھیلیش چترویدی
فوٹو:متھیلیش چترویدی

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی مشہور فلم ریڈی میں کام کرنے والے سینیئر اداکار میتھیلیش چترویدی 67 کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی فلموں اور ٹیلی وژن  پر اداکاری کے جوہر دکھانے والے میتھیلیش چترویدی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں  لکھنؤ کے اسپتال  منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ روز اداکار دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

67 سالہ اداکار کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے داماد آشیش نے کی، جنہوں نے فیس بک پر ایک  پوسٹ کے ذریعے  میتھیلیش کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

میتھیلیش کی اچانک موت پر بالی وڈ  اداکار و ہدایتکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ میتھیلیش چترویدی نے ریڈی، کوئی مل گیا، اشوکا اور غدر جیسی مشہور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

مزید خبریں :