بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 166 ہو گئی

بارشوں سے صوبے میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 23 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں: پی ڈی ایم اے — فوٹو: فائل
بارشوں سے صوبے میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 23 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں: پی ڈی ایم اے — فوٹو: فائل

بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 2 اموات کی تصدیق کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 166ہوگئی۔

بارشوں سے صوبے میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 23 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں 16 پل اور 670 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوشکی میں 1 بچے اور کیچ کے علاقے میں ایک شخص کی سیلاب اور بارشوں کے باعث موت کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 166 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کل 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3 ہزار 872 مکانات مکمل تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 11 ہزار 465 مکانات کو جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئی ہے جبکہ سیلاب اور بارشوں سے 23 ہزار 13مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :