سانپ کے کاٹنے سے مرنے والے بھائی کی میت میں شرکت کرنیوالا شخص بھی سانپ کے ڈسنے سے ہلاک

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بھارت میں سانپ کے ڈسنے سے مرنے والے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والا شخص بھی سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ریاست پنجاب کے گاؤں بھووانی پور میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے مرنے والے بھائی اروند کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے 22 سالہ گووند مشرا لدھیانہ سے گاؤں پہنچے تھے۔

تاہم اگلے ہی روز گووندگھر میں سو رہے تھے کہ سانپ نے انہیں بھی ڈس لیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

حکام کے مطابق گووند جس گھر میں سورہے تھے ادھر ایک اور شخص کو اسی رات سانپ نے کاٹا لیکن وہ زندہ بچ گیا البتہ حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہے۔

مزید خبریں :