بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں بھیجنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل

پمز سے ڈاکٹرز کی ٹیمیں بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں اگلے 2 روز میں پہنچ جائیں گی: وزیر صحت قادر پٹیل/ فائل فوٹو
پمز سے ڈاکٹرز کی ٹیمیں بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں اگلے 2 روز میں پہنچ جائیں گی: وزیر صحت قادر پٹیل/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر صحت نے بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں بھیجنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کے تحت پمز سے ڈاکٹرز کی ٹیمیں بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں اگلے 2 روز میں پہنچ جائیں گی۔

وزیرصحت نے بتایا کہ 30ہزار سے زائد ویکسینزکی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، بچوں کے لیے دست اسحال، ٹائیفائیڈ اور خسرہ سےبچاؤ کی ویکسین اگلے ایک روز میں پہنچ جائیں گی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بخار، نزلہ، زکام اور آنکھوں کی بیماری سے بچاؤ کی دواؤں کی بڑی مقدار کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، اس مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہےہیں۔


مزید خبریں :