حلقہ بندیوں کا کام مکمل، الیکشن کمیشن کسی بھی وقت انتخابات کیلئے پوری طرح تیار

عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 266 حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی گئی— فوٹو: فائل
عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 266 حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی گئی— فوٹو: فائل

 الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کیلئے مکمل تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات بھی دور کردیے ہیں۔ تمام قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے حلقہ بندیاں مکمل ہوگئی ہیں اور  الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کیلئے مکمل تیار ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بھی 4 اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی ہے۔ عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 266 حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 266 حلقوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی گئی۔

صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست بھی شائع کر دی گئی ہے۔

انتخابی حلقہ /ضلع کی حتمی حلقہ بندی کی کاپی حسب ضابطہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد سے لی جا سکتی ہے۔ حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان 11اپریل 2022 کو کیا گیا تھا۔ یکم جون سے 30جون تک الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام کے اعتراضات اور تجاویز وصول کیں۔

الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں پر 910 اعتراضات موصول ہوئے۔ اعتراضات کو الیکشن کمیشن میں یکم جولائی 2022 سے 30 جولائی 2022 تک سماعت کے بعد نمٹایا گیا۔

مزید خبریں :