پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریباً پورا ہفتہ مثبت رجحان رہا

100 انڈیکس 1945 پوائنٹس اضافے سے 42096 پر بند ہوا— فوٹو: فائل
100 انڈیکس 1945 پوائنٹس اضافے سے 42096 پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں تقریباً پورا ہفتہ ہی مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1945 پوائنٹس اضافے سے 42096 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2411 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔  بازار میں ایک ہفتے میں ایک ارب 34 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 39 ارب روپے رہی۔

کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 275 ارب روپے بڑھ کر 7047 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :