کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، صدر بم دھماکے میں ملوث شخص گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: حب ریور روڈ پرکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گردکو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکے میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشت گردکے قبضے سے  اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا کہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی آتے ہی دھماکا ہوا۔


مزید خبریں :