کھیل
Time 06 اگست ، 2022

محمد یوسف نے بچے کی بیٹنگ کی ویڈیو شیئر کرکے مداحوں سے رابطہ نمبر مانگ لیا

ٹوئٹر پر محمد یوسف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے کو شارٹس کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے— فوٹو: فائل
ٹوئٹر پر محمد یوسف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے کو شارٹس کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ایک بچے کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اس کا رابطہ نمبر مانگ لیا۔

ٹوئٹر پر محمد یوسف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے کو شارٹس کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

محمد یوسف نے اس ویڈیو پر لکھا کہ ’اس بچے کو کوئی جانتا ہے؟ اگر کسی کے پاس اس کا کانٹیکٹ نمبر یا ڈیٹیل ہو تو ضرور بھیجیں۔‘

مزید خبریں :