ایسی جدید کانسیپٹ کشتی جس میں ایک 'آبشار' بھی موجود ہے

یہ کشتی فی الحال ایک کانسیپٹ ڈیزائن ہے / Gabriele Teruzzi Yacht & Design Studio
یہ کشتی فی الحال ایک کانسیپٹ ڈیزائن ہے / Gabriele Teruzzi Yacht & Design Studio

ایک ایسی کانسیپٹ سپر یاٹ کا ڈیزائن سامنے آیا ہے جس میں سنیما گھر ، ہیلی پیڈ اور 3 سوئمنگ پولز بھی موجود ہوں گے۔

اٹلی کے ایک اسٹوڈیو Gabriele Teruzzi Yachts & Design نے اسے ڈیزائن کیا ہے جو کہ 128 قیراط کے ایک ہیرے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا۔

110 میٹر لمبی اس سپر یاٹ کے ڈیزائن کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جس کی خاص بات اس میں موجود ایک 'آبشار' ہے۔

اس کا ڈیزائن اٹلی کے ایک اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے / فوٹو بشکریہ Gabriele Teruzzi Yacht & Design Studio
اس کا ڈیزائن اٹلی کے ایک اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے / فوٹو بشکریہ Gabriele Teruzzi Yacht & Design Studio

اس کشتی میں ہر جگہ ہی گلاس پینلز لگے ہوئے ہیں اور ان کی پوزیشن ایسی ہے کہ روشنی ٹکرا کر واپس پلٹ جائے تاکہ سپر یاٹ ہر وقت جگمگاتی نظر آئے۔

سپر یاٹ کے مین ڈیک میں 8 وی آئی پی کیبن، ایک جم اور ایک پیانو لاؤنج موجود ہیں۔

یاٹ میں موجود تینوں سوئمنگ پولز مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں اور ان کے بہنے سے محسوس ہوتا ہے کہ اس میں ایک آبشار موجود ہے۔

اس کا ڈیزائن ایک ہیرے سے متاثر ہوکر بنایا گیا / فوٹو بشکریہ Gabriele Teruzzi Yacht & Design Studio
اس کا ڈیزائن ایک ہیرے سے متاثر ہوکر بنایا گیا / فوٹو بشکریہ Gabriele Teruzzi Yacht & Design Studio

اسے ڈیزائن کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ کشتی کے مختلف لیولز کا ڈیزائن ایسا ہے جس سے  مسافروں کے لیے مرکزی سیلون سے سمندر کا بہترین نظارہ ممکن ہوگا۔

فی الحال تو یہ صرف کانسیپٹ ڈیزائن ہے مگر کیا اسے کسی کے لیے تیار بھی کیا جارہا ہے؟

اس حوالے سے ٹیم نے کوئی بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

مزید خبریں :