ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان ریلویز کے 23 فیصد انجنز کی حالت ناقص قرار دے دی

پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں ریلوے کے شعبے کو فنانشل مسائل کاسامنا ہے: ایشین ڈویلپمنٹ بینک— فوٹو: فائل
پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں ریلوے کے شعبے کو فنانشل مسائل کاسامنا ہے: ایشین ڈویلپمنٹ بینک— فوٹو: فائل

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان ریلویز کے 23 فیصد انجن اور 24 فیصد ویگنوں کی حالت ناقص قرار دے دی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹ میں پاکستان سمیت سینٹرل ایشیائی ممالک کے ریلوے کے شعبے میں بہتری کیلئے تجاویز دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان میں ریلوے کے 23 فیصد انجن اور 24 فیصد ویگنوں کی حالت ناقص قرار دی گئی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں ریلوے کے شعبے کو فنانشل مسائل کاسامنا ہے، خطے میں ریلوے کی بہتری کیلئے لیز  یا نجی شعبے کی شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریلوے سسٹم میں اسٹاف کی کارکردگی بہتربنانے کی ضرورت ہے، خطے میں ریلوے کیلئے ماڈرن کمرشل اکاؤنٹنگ سسٹم متعارف کرانا ناگزیر ہے۔

مزید خبریں :