کھیل
Time 09 اگست ، 2022

سوشل میڈیا پر وائرل ننھے بیٹر کی بالآخر محمد یوسف سے ملاقات ہوگئی

سوشل میڈیا پر وائرل ننھے بیٹر کی بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کے  سابق کپتان محمد یوسف سے ملاقات ہوگئی۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ایک بچے کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اس کا نمبر مانگا تھا۔

محمد یوسف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اس بچے کو کوئی جانتا ہے؟ اگر کسی کے پاس اس کا کانٹیکٹ نمبر یا ڈیٹیل ہو تو ضرور بھیجیں۔‘

تاہم کم عمر بیٹر نے آج سابق کپتان اور لیجنڈ محمد یوسف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ نیٹ پر بیٹنگ کی اس دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے اسے ٹپس بھی دیں۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ 'چھوٹی سی عمرمیں بیٹ اسپیڈ اور ہینڈ، آئی کارڈینیشن اچھی تھی، ہم نے اپنے بچوں کو وہ چیزیں سکھانی ہیں کہ آگے چل کر وہ ہر فارمیٹ کھیل سکے'۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے یہی آگے چل کر ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید خبریں :