افغانستان میں کسی آپریشن میں پاکستان ملوث نہیں، وزیرداخلہ

ایمن الظواہری اور عمرخالد خراسانی سے متعلق امریکاکو مدد نہیں دی: رانا ثنا اللہ کی جیو نیوز سے گفتگو— فوٹو: فائل
ایمن الظواہری اور عمرخالد خراسانی سے متعلق امریکاکو مدد نہیں دی: رانا ثنا اللہ کی جیو نیوز سے گفتگو— فوٹو: فائل 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی آپریشن میں پاکستان ملوث نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہمیں پتہ چلاہے عمر خالد خراسانی افغانستان میں مارا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی آپریشن میں پاکستان ملوث نہیں، ایمن الظواہری اور عمرخالد خراسانی سے متعلق امریکاکو مدد نہیں دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے حوالے سے کہا تھا کہ وزارت خارجہ کی وضاحت کے بعدکسی بیان کا تُک نہیں بنتا، ایمن الظواہری پر حملے کے حوالے سے سوال ہی پیدانہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو۔

مزید خبریں :