دنیا
Time 09 اگست ، 2022

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں بارشوں کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

فوٹو: سی این این
فوٹو: سی این این

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 80 سالہ تاریخ کی ریکارڈ طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت سیئول میں طوفانی بارش سے  سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، شاہراؤں پر گاڑیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، سیلابی ریلے سب وے اسٹیشنز، رہائشی عمارتوں اور دکانوں میں داخل ہوگئے۔

بارشوں کی وجہ سے شہر میں بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر ٹریفک کا رش لگ گیا، بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک اور 9  زخمی ہوگئے جبکہ 7 افراد لاپتا ہیں۔

کورین محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے کئی مقامات پر ریکارڈ 141 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔پیر کی رات سے منگل تک شہر میں 451 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :