اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی میں مبتلا ہوگئیں

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیمار ہونے کے باوجود  کنگنا رناوت  اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ  میں مصروف ہیں۔ 

اداکارہ کے پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا کہ 'کنگنا کے جسم میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد کم ہے اور وہ تیز بخار میں مبتلا ہیں لیکن وہ  بیمار ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں'۔  

فوٹو: کنگنا انسٹاگرام اسکرین شاٹ
فوٹو: کنگنا انسٹاگرام اسکرین شاٹ

دوسری جانب کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ' جسم بیمار ہے روح نہیں'۔

مزید خبریں :