ایسا کچھ نہیں کیا جس سے شرمندگی ہو: شہباز گل

میرا بیان ایک محب وطن شہری کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے: رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو فائل
میرا بیان ایک محب وطن شہری کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے: رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو فائل

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں کیا جس سے شرمندگی ہو۔

اسلام آباد کچہری میں پیشی کے موقع پر باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا میرا بیان ایک محب وطن شہری کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے، کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔

شہباز گل کا کہنا تھا میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ان کے بارے میں بات کی تھی۔

یاد رہے کہ شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ روز بھی شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صرف دبانے اور جھکانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے لیکن انہیں ناکامی ہو گی، ہم یزید وقت کے سامنے جھکیں گے نہیں۔  

مزید خبریں :