دنیا
Time 10 اگست ، 2022

چین اور برطانیہ کا براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق

چین اور برطانیہ کے درمیان ڈیڑھ سال سے بند براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے/ فوٹو: فائل
چین اور برطانیہ کے درمیان ڈیڑھ سال سے بند براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے/ فوٹو: فائل

چین اور برطانیہ کے درمیان ڈیڑھ سال سے بند براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

چین میں برطانوی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔

براہ راست پروازیں فی الحال چینی ایئرلائنز کے ذریعے ہوں گی، برطانوی ایئرلائن سے چین کیلئے پروازوں کا سلسلہ ابھی زیرغور ہے۔

خیال رہے کہ چین نے کورونا وبا کے باعث 2020 کے اوآخر میں برطانیہ سے براہ راست پروازیں معطل کر دی تھیں۔

مزید خبریں :