کھیل
Time 10 اگست ، 2022

نیوزی لینڈکرکٹ نے ٹرینٹ بولٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ کیوں ختم کر دیا؟

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نیوزی لینڈکرکٹ نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق  ٹرینٹ بولٹ کو ان کی خواہش پر سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کر دیا گیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹرینٹ بولٹ فیملی کو زیادہ سے زیادہ ٹائم دینا چاہتے ہیں اور ہم ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹرینٹ بولٹ پوری دنیا میں ہونے والی لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فیصلے پر ٹرینٹ بولٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن یہ زندگی کے اگلے مرحلے میں جانے کا صحیح وقت ہے، ان کا کہنا تھا کہ فیملی ہمیشہ ترجیح رہی ہے اور وہ خود کو کرکٹ کے بعد کی زندگی کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :