پاکستان
10 اگست ، 2022

شہباز گِل کو کئی بار سمجھایا کہ انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہ کریں: طاہر اشرفی

شہباز گل نے اپنی حدود سے تجاوز کیا، شہبازگل کے رویے پر پی ٹی آئی کی اپنی قیادت ان کے ساتھ نہیں کھڑی: چيئرمين پاكستان علماء كونسل— فوٹو: فائل
شہباز گل نے اپنی حدود سے تجاوز کیا، شہبازگل کے رویے پر پی ٹی آئی کی اپنی قیادت ان کے ساتھ نہیں کھڑی: چيئرمين پاكستان علماء كونسل— فوٹو: فائل

چيئرمين پاكستان علماء كونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ شہباز گِل نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے، انہیں کئی بار سمجھایا کہ انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ  شہباز گل کے بیان کی ان کی جماعت کے اپنے رہنماؤں نے مذمت کی ہے۔

چيئرمين پاكستان علماء كونسل طاہر محمود اشرفی نےکہا کہ جمعہ کے روز افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور شہداء کیلئے دعا کی جائےگی، فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے اپنی حدود سے تجاوز کیا، شہبازگل کے رویے پر  پی ٹی آئی کی اپنی قیادت ان کے ساتھ نہیں کھڑی، سیاسی کارکنان کو اپنے الفاظ کے چناؤ کاخیال رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM