اداروں کیخلاف اُکسانے کے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا،حکومت کا واضح اعلان

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

حکومت نے  واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف اُکسانے کے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ روز  وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ' آپ کے چیف آف اسٹاف نے چینل پر آپ کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھا، تمام ثبوت عوام کے سامنے اور عدالت میں پیش کیے جائیں گے، جے آئی ٹی دیکھے گی کہ بیان کہاں لکھا گیا؟'

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹرولز نے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی، تمام احکامات بنی گالا سے آرہے تھے۔

انہو ں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ عمران خان نے لڑائی خود شروع کی ہے،اب کہتے ہیں کہ ادارہ مداخلت کرے اور اگر ادارے نیوٹرل رہیں تو عمران خان ان کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو اداروں کے خلاف اُکسا رہے ہیں ، ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں جبکہ نواز شریف نے ملکی راز دل میں رکھے اور ملک کی خاطر خاموشی اختیار کی۔

مزید خبریں :