پاکستان
11 اگست ، 2022

شہباز گِل نے جو گُل کھلائے،کیا یہ بھی حکومت کی سازش تھی؟ قمر زمان کائرہ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مقبول لیڈر ہو یا عام آدمی،اگر اس نے جرم کیا ہے تو اسے مقبول ہونے کی وجہ سے رعایت نہیں مل سکتی۔

قمر زمان کائرہ  نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے توشہ خانہ میں گفٹ بیچ دیے اور واپس گفٹ دینے والے کے پاس پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ گفٹ بیچنے سے جو پیسا ملا اسے ڈکلیئر ہی نہیں کیا،جن اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے ان کے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے۔ اس میں ن لیگ یا پیپلز پارٹی کا کیا لینا دینا ہو سکتا ہے؟ 

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو گُل کھلائے ہیں، کیا یہ بھی حکومت کی سازش تھی؟


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM