پاکستان
11 اگست ، 2022

ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا

ملک میں ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا جب کہ 155 افراد کی حالت تشویشناک ہے:این آئی ایچ۔فائل فوٹو
ملک میں ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا جب کہ 155 افراد کی حالت تشویشناک ہے:این آئی ایچ۔فائل فوٹو

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ  ہوگیا۔

قومی ادارہ برائے صحت  کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق  ملک میں  24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا۔

 جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 388 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 353 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق عالمی وبا میں مبتلا 155 افراد کی حالت  اب بھی تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM