دنیا
Time 11 اگست ، 2022

بیروت دھماکے: 2 لبنانی اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

علی حسن خلیل اور غازی زعیتر پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےکا الزام ہے: خبر ایجنسی/ فائل فوٹو
علی حسن خلیل اور غازی زعیتر پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےکا الزام ہے: خبر ایجنسی/ فائل فوٹو

لبنان کی عدالت نے  2020 میں  بیروت پورٹ  پر ہونے والےدھماکوں میں  2  لبنانی اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں عارضی طور پر  ضبط کرنےکاحکم  دے دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  لبنان کی عدالت نے اراکین اسمبلی علی حسن خلیل اور غازی زعیتر کی جائیدادیں عارضی طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اے ایف پی کے مطابق علی حسن خلیل اور غازی زعیتر پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےکا الزام ہے جس کے بعد عدالت نے اراکین کی 100 بلین لبنانی پاؤنڈ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات بیروت بار ایسو سی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر دیے گئے۔

یاد رہے کہ  لبنان کے بیروت پورٹ  پر 2 سال قبل ہونے والے دھماکوں میں 200 سے زائد افراد  ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :