ویڈیو: نوجوان نے کتے کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا

ممبئی میں ایک نوجوان نے کتے کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا۔

بھارتی شہر ممبئی میں پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان نے ریلوے لائن پر پھنسے کتے کو ریسکیو کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی ریلوے اسٹیشن پر لوگ ٹرین کے انتظار میں کھڑے ہیں اور اسی دوران ایک کتا ریلوے لائن کے درمیان موجود ہے جب کہ سامنے سے ٹرین آرہی ہے۔

نوجوان یہ منظر دیکھ کر فوری کتے کی جان بچانے کےلیے ریلوے لائن پر اتر گیا اور کتے کو اٹھاکر باہر نکالا۔

نوجوان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہتے ہوئے اسے ہیرو کا لقب دیا۔

مزید خبریں :