کھیل
Time 11 اگست ، 2022

حارث رؤف کرکٹر بننے سے پہلے 250 روپے یومیہ پر کیا نوکری کرتے تھے؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے متعلق ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔

حارث رؤف جیو نیوز کے پروگرام 'ایک دن جیو کے ساتھ' کے مہمان بنے جس میں میزبان سہیل وڑائچ نے ان سے کرکٹ میں آنے سے قبل کیے جانے والے کام کے حوالے سے پوچھا۔

میزبان نے سوال کیا کہ 'ایک وقت تھا جب آپ 250 روپے یومیہ پر سیلز مین کی نوکری کرتے تھے، کیا ہنر آزمایا کہ آپ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے؟'

کرکٹر نے جواب دیا 'بالکل، جب میں نے بازار میں کام کرنا شروع کیا تھا تو اس وقت روزانہ کے 250 روپے دہاڑی ملتی تھی جس سے میں اپنی کالج کی فیس ادا کرتا تھا تاکہ تعلیم جاری رکھ سکوں، اسی لیے میں یہ پارٹ ٹائم نوکری کرتا تھا'۔

نوکری کے وقت بھی خواب کرکٹر بننے کے تھے یا صرف سیلز مینی کرتے تھے؟

حارث رؤف نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا 'سیلز مین کی نوکری اپنی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے کرتا تھا لیکن شوق کرکٹ ہی تھا، میں کالج میں اور گلی محلوں میں کرکٹ کھیلتا تھا'۔

مزید خبریں :